اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاج کر نے والی جماعتوں کے رہنما اور ان کے حامی عوام، اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئي ہے۔
درایں اثنا اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بینکوں کے بجائے ہنڈی کے ذریعے سے پیسے بھیجیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے سول نافرمانی کااعلان کیا تھا۔
عمران خان کے اس بیان پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کڑی تنقید کی ہے اور اسے ملک کےٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش قرار دیا ہے ۔
.......
/169